Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ریسکیو1122 نے دریائے جہلم کے کنارے بیلا باربی کیو میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ریسکیو1122 نے دریائے جہلم کے کنارے بیلا باربی کیو میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی ۔ اس موقع پر ریسکیو1122،محکمہ صحت اور زراعت نے کیمپ لگائے جن میں ادوایات اور ریسکیو میں استعمال ہونیوالا ساما ن رکھا گیا تھا۔ ڈی او سی کاشف محمد علی اور ایمرجنسی آفیسر جہلم ڈاکٹر فیصل محمود نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ وہ تمام کیمپوں میں گئے اور شہریوں کے بچاؤ کے لئے استعمال ہونیوالے سامان کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کشتیوں میں سوار ہو کر دریا کا بھی معائنہ کیا۔ڈی او سی کاشف محمد علی کو بریفنگ دیتے ہوئے ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے کہاکہ ریسکیو1122 کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے ، سیلابی سے گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے ، زخمیوں کو پانی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ہسپتال تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کا سامان ریسکیو کے پاس موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام عملہ پوری طرح الرٹ ہے اور ریسکیو میں استعمال ہونیوالا سامان قابل استعمال حالت میں موجود ہے۔

The post ریسکیو1122 نے دریائے جہلم کے کنارے بیلا باربی کیو میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی مشق کی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles