Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم نام نہاد سیاسی بونوں کو تحصیل پنڈدادنخان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے،حافظ اعجاز جنجوعہ

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )ہم کسی نام نہاد سیاسی بونوں کو کھیوڑہ شہر اور تحصیل پنڈدادنخان کا امن خراب نہ کرنے دیں گے۔آئندہ سیاسی ایجنڈے کے لیے اپنا سیاسی قد بڑ ھانے کے لیے مقامی ادارے جس میں ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے کہ خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے مسلم لیگ کی حکومت کا منشور ہے کہ ملکی انڈسٹری فروغ پائے حافظ اعجاز احمد جنجوعہ ضلعی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دا د نخان جو کہ پر امن اور صنعتی علاقہ ہے اور یہاں کے کارخانوں سے ہزاروں خاندان کا روز گار وابستہ ہے کچھ عرصہ سے چند شکست خوردہ اور بلیک میلر قسم کے لوگ مقامی ادارے کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ان شر پسند عناصر پر ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے یہ گفتگو ممتاز سیاسی رہنما مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز احمد جنجوعہ نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے کی انھوں نے کہا کہ وہ سیاسی بونے جو اپنے وارڈ میں بھی بری طرح شکست کھا گئے تھے انھوں نے اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کھیوڑہ شہر اور پوری تحصیل میں امن خراب اور لوگوں کو بے روز گار کرنے کی سازش کی کوشش کی ہے۔مقامی ادارے سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے اور مقامی ادارے کی علاقے کی خدمات ما حول دوست منصو بوں، صاف پانی کی فراہمی ،پارکوں کی تعمیر،میڈیکل،تعلیمی سہولیات نوجوانوں کے لیے آپر نٹس شپ،بچیوں کے لیے سلائی کڑھائی کا ادارہ اور بہت سے عوام کے فلاحی کاموں میں ان کا کردار مثالی ہے۔ہماری حکومت کی پالیسی میں انڈسٹری کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور بے روز گاری کا خاتمہ تیزی سے ہو رہا ہے ملکی معشیت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اس لیے ہم کسی سیاسی بونوں کو مقامی ادارے کے خلاف کوئی سازش نہ کرنے دیں گے تاکہ ہزاروں افراد کا روز گار متاثر نہ ہو انھوں نے علاقہ کے عمائدین، کونسلرز،منتخب قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس سازش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انھوں نے مقامی ادارے کو اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا

The post ہم نام نہاد سیاسی بونوں کو تحصیل پنڈدادنخان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے،حافظ اعجاز جنجوعہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles