کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی،محبوب جیلانی )یوم تکبیر محسن پا کستان ڈاکٹر عبد القدیر کی محنت نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،حکومت پاکستان ڈاکٹر صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے ملکی ترقی کے لیے استفادہ حاصل کریں،یوم تکبیر نام تجویز کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوان مجتبی رفیق کو روزگار دینے کا وعدہ بھی پورا کیا جائے۔راشدخان سینٹرل کوارڈنیٹرپی پی سی تفصیلات کے مطابق پی پی سی (رجسٹرڈ)اسلام آباد کے سینٹرل کوارڈنیٹرراشدخان نے کھیوڑہ پریس کلب میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ28مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ازلی دشمنوں کو تاحیات سبق سیکھا دیااب کوئی اس پاک سر زمین کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،اس کامیابی کا سہرا محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے سر ہے حکومت پاکستان کو چائیے کہ ان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں ہر ممکن آسائشیں فراہم کی جائیں اور ساتھ ہی مستقبل میں ملکی سا لمیت کے لیے ان کی قابلیت سے مستفید ہوا جائے ،انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم دن کا نام یوم تکبیر تجویزکرنے والا نوجوان مجتبی رفیق آج بھی بے روزگار ہے جبکہ حکومت پاکستان نے ان کا تجویز کردہ نام منتخب ہونے پر انہیں نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا مجتبی رفیق ایک اعلی تعلیم یافتہ نوجون ہے ان کی خواہش ہے کہ انہیں سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ میں مناسب عہدے پر کام کرنے دیا جائے ،ہم پنجاب پریس کلب (رجسٹرڈ)اسلام آباد کے پلیٹ فام سے اس دن کے حوالے سے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نوجون سے کیا گیا وعدہ پورا کرکے حکومت اپنا حق ادا کرے۔
The post یوم تکبیر محسن پا کستان ڈاکٹر عبد القدیر کی محنت نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا،،راشد خان appeared first on جہلم جیو.