Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ صحت جہلم کا ماہ مئی میں ضلع بھر میں 943 ہوٹلوں پر چھاپے

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈی سی او جہلم اقبا ل حسین خان کی ہدایت پر محکمہ صحت ، جہلم نے ماہ مئی میں ضلع بھر میں 943 ہوٹلوں، اشیائے خوردونوش بنانے والے کارخانوں اور دکانوں پر چھاپے مارے، خوراک کے 118 نمونے حاصل کئے، 102 ہوٹل مالکان ، دکاندارن اور کارخانہ مالکان پر ایک لاکھ اور 99ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ،11 دکانوں کو سر بمہر کیا، سات ایف آئی آرز درج ہوئیں اور چھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ان خیالات کا اظہار ملاوٹ خلاف کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی احمر نائک ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک حق نواز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین خا ن نے کہاکہ ملاوٹ کے خلاف کاروائی کو مذید تیز کیا جائے اور اس کو نتیجہ خیز بھی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملاوٹ کے خلاف پرائس مجسٹریٹ بھی پوری طرح فعال ہو جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمیتں چیک کریں اور ڈی سی او آفس میں رپورٹ جمع کرائیں۔

The post محکمہ صحت جہلم کا ماہ مئی میں ضلع بھر میں 943 ہوٹلوں پر چھاپے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles