کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں سوڈا فیکٹری کی آلودگی نے شہریوں کا جینا دوبھرکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں قائم ICIسوڈا ایش ورکس کے پلانٹ کے شور اور اس سے نکلنے والی گیسوں کے باعث شہری زندگی سے بے زار ہو گئے ہیں۔ یہ کارخانہ شہر کے مرکز میں واقع ہے۔کھیوڑہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پلانٹ سے اس قدر شور ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہر میں اب زندگی نہیں گزار سکتے۔ مزید برآں یہ پلانٹ اس قدر خطرناک گیسیں خارج کر رہا ہے کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مختلف اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اس امر کی تصدیق کھیوڑہ کے ڈاکٹر بھی کر رہے ہیں ۔ ان گیسوں کے علاوہ اس کارخانہ کی چمنی سے نکلے والے کوئلے کی دھول نے ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ اگرچہ شہری متعدد مرتبہ احتجاج کر رہے ہیں نہ تو فیکٹری انتظامیہ کو ان کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی سرکار ان کی مدد کو آتی ہے۔
The post کھیوڑہ میں سوڈا فیکٹری کی آلودگی نے شہریوں کا جینا دوبھرکر دیا appeared first on جہلم جیو.