کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے حکم پر ویٹرنری ڈاکٹر کی کاروائی ناقص گوشت ضبط کر کے قصاب کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان چوہدری اشرف گجر کو اطلاع ملی کہ موٹر وے انٹر چینج لِلہ کے قریب قصبہ ٹوبھہ میں محمد نصیرولد محمد نذیر بیمار اوع لاغر جانوروں کا گوشت بیچتا ہے ،جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ویٹرنری ڈاکٹر و فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر آصف رضا کو موقع پر بھیجا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاری اڈا ٹوبھہ پر ناقص صفائی اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت ضبط کرکے تلف کر دیا۔اور 8اینمل ایکٹ کے تحت مذکورہ قصاب کے خلاف تھانہ لِلہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔واضع رہے مذکورہ قصاب ناقص گوشت کے علاوہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مادہ جانوروں کا گوشت بھی فروخت کرتا ہے۔
The post اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے حکم پر ویٹرنری ڈاکٹر کی کاروائی appeared first on جہلم جیو.