Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میثم عباس ہاشمی کو کارگو ایسوسی ایشن کا چیئرمین بننے پر مبارکباد ،سید جاوید رضوی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)میثم عباس ہاشمی کو کارگو ایسوسی ایشن کا نیا چیئرمین بننے پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوام کی شکایات کے ازالے اور کارگو برادری کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار سید جاوید رضوی نے رائل میڈیا ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میثم عباس ہاشمی نے اپنی جرات مندانہ قیادت کا لوہا مختلف پلیٹ فارم پر منوا چکے ہیں ان کی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت آج ضلع جہلم میں ایلٹ کلاس میں تجارتی ادبی اور مذہبی حلقوں میں یکساں طور پر مقبول ہیں ان کے بزنس کی کامیابی کا راز بھی ان کا معاشرے میں پی آر او کی بدولت ہے اس موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں نے میثم عباس ہاشمی کی صاف گوئی حصول پسندی اور میڈیا کے دوستوں سے بھر پور تعاون کی کوششوں کو بے حد خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کو دوہرایا کہ مرکزی انجمن تاجران میثم عباس ہاشمی جیسی شخصیت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اس کو کوئی اہم ذمہ داری سونپی جائے تاکہ مستقبل میں مرکزی انجمن تاجران جس بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اس میں کامیاب ہو سکیں اور عوام کی فلاح وبہبودمیں اہم رول ادا کریں۔

The post میثم عباس ہاشمی کو کارگو ایسوسی ایشن کا چیئرمین بننے پر مبارکباد ،سید جاوید رضوی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles