Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ایم ڈی سی کے چیف مائننگ انجینئر خصوصی کاوش سے کامیاب فری شوگر کیمپ کا انعقاد

$
0
0
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان) پی ایم ڈی سی کے چیف مائننگ انجینئرسید عرفان شاہ کی خصوصی کاوش سے میڈیکل آفیسر سید اخلاق بخاری کی زیر نگرانی میں کامیاب فری شوگر کیمپ کا انعقاد ،مزدور رہنماوٗں سمیت دیگر کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق سالٹ مائن کھیوڑہ کے ورکروں اور علاقہ کی عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل آفیسر پی ایم ڈی سی کی زیر نگرانی چیف مائننگ انجینئرسید عرفان شاہ کی خصوصی کاوشوں سے حنیف میڈیکل کمپلکس سید پور روڈ پنڈی کے اشتراک سے فری شوگر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ماہر شوگرڈاکٹر ظفر جمال ظفر نے اپنے عملے کے ہمراہ 200سے زائد شوگر کے مریضوں کا معائنہ کیا اورانہیں فری ادویات فراہم کیں ،پی ایم ڈی سی انتظامیہ کے اس احسن اقدام کو تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے سراہا،صدر یونین مہر جعفری،راجہ اصغر،ملک خالد سیکرٹری،ملک حفیظ،نے مینجمنٹ کی اس عوام دوست کاوش کو سرہاتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاجبکہ کھیوڑہ تحصیل پریس کلب کے عہدداران نے پی ایم ڈی سی کی انتظامیہ سے امید ظاہر کی ہے کی مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے مختلف میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوتا رہے گا جس کی بدولت مقامی لوگوں کو شہر میں رہتے ہوئے بہترین طبی سہولیات میسر آتی رہیں گی۔

The post پی ایم ڈی سی کے چیف مائننگ انجینئر خصوصی کاوش سے کامیاب فری شوگر کیمپ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles