جہلم(عبدالغفور بٹ)مقامی کارگو اینڈ کوریئر سروس کے مینجر اورمذہبی وسماجی شخصیت ندیم اسلم کے چچا رضائے الہٰی سے مشین محلہ نمبر 1 میں انتقا ل کر گے ۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں بالخصوص جہلم کارگو اینڈ کوریئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)جہلم کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ازاں بعد مرحوم کو پسماندگان اور سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔دریں اثناء جہلم پریس کلب کے نائب صدر عبدالغفور بٹ نے مینجر کوریئر سروس ندیم اسلم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے چچا کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
The post مقامی کارگو اینڈ کوریئر سروس کے مینجرندیم اسلم کے چچا رضائے الہٰی سے وفات پا گئے appeared first on جہلم جیو.