Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

قوم میاں نواز شریف کی طرف سے ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے،نگہت میر

جہلم(عبدالغفور بٹ)ہمارا ایٹمی پروگرام نے نہ صرف ہماری ملکی اور قومی سلامتی کی ضمانت موجود ہے بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی سلامتی کا بھی ضامن ہے لہذا اس پر دنیا کی کوئی طاقت اثر انداز نہیں ہوسکتی۔دشمن کی طرف سے دھمکیاں صرف گیڈر بھبھکیاں ہیں۔قوم میاں نواز شریف کی طرف سے ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے نگہت پروین میر نے یوم تکبیر کے موقع پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محسنین پاکستان کے ساتھ حکومت اور عوام کی ایسی محبت کا کیا فائدہ جو حالات کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا نہ کر سکے۔نگہت میر نے کہا کہ آج کا دن وطن عزیز کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اور یادگار دن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ آج کے دن ہی پاکستان نے دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ اس کامیابی میں کلیدی اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے کا سہرا پاکستانی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر ہے۔جو ملک و قوم کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور عسکری باب میں نا قابل یقین کارنامے سرانجام دینے کے باعث قومی ہیرو کا درجہ حاصل کرچکے ہیں۔

The post قوم میاں نواز شریف کی طرف سے ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے،نگہت میر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles