Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی نوابزادہ اقبال مہدی کی وفات پر اظہار تعزیت

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے آبائی گھر داراپور،تحصیل جہلم میں ان کے بیٹے نوابزدہ مطلوب مہدی سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمد اشرف ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مہر فیاض بھی موجود تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے نوابزادہ اقبال مہدی کی سیاسی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وہ مسلم لیگ کا اثاثہ تھے اور ان کی وفات سے مسلم لیگ (ن) ایک قابل قدر رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوابزادہ اقبال مہدی کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاہے اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔

The post سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی نوابزادہ اقبال مہدی کی وفات پر اظہار تعزیت appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles