Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کی دھرتی سے تعلق رکھنے والی سپین غرناطہ میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ آمنہ عرفان بھٹی کا اعزاز ،

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام) جہلم کی دھرتی سے تعلق رکھنے والی سپین غرناطہ میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ آمنہ عرفان بھٹی کا اعزاز ،،ایف ایس سی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ضلع جہلم اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئیے،،ہونہار طلبہ کوغرناطہ یونیورسٹی میں دوسال کی سکالرشپ دے دی گئی ،طالبہ آمنہ عرفان بھٹی سات سال قبل جہلم سے تعلیم کے حصول کے لیے سپین کے قدیم شہر غرناطہ میں منتقل ہوئیں جہاں انکے والدمحترم محمدعرفان بھٹی بسلسلہ روزگار مقیم تھے ،آمنہ عرفان بھٹی نے ہر کلاس میں اعلیٰ نمبروں امتحانات پاس کیے،،تفصیلات کے مطابق جہلم کی دھرتی سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ آمنہ عرفان بھٹی نے ایف ایس سی کے امتحان میں اعلیٰ نمبر حاصل کرکے ملک وقوم کاسرفخر سے بلند کردیا ہے اس ،ہونہار طالبہ نے ثابت کیا کہ پاکستانی طلباء دنیا میں کسی سے کم نہیں اور کسی بھی میدان اور کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ان کے لیے مشکل نہیں ،،یادرہے کہ ہونہار طالبہ آمنہ عرفان بھٹی جہلم کے معروف صحافی وسابق صدرجہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیازخان کی حقیقی بھانجی ہیں ۔

The post جہلم کی دھرتی سے تعلق رکھنے والی سپین غرناطہ میں مقیم پاکستانی نژاد طالبہ آمنہ عرفان بھٹی کا اعزاز ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles