Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کلین سویپ کرنے والوں میں عوام کے ساتھ دھوکہ کیا،،محمد امتیاز خان عرف بھولا

$
0
0
جہلم(انیس الرحمن بٹ)کلین سویپ کرنے والوں میں عوام کے ساتھ دھوکہ کیا،موجودہ نظام ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے اس کے ذریعے کبھی تبدیلی نہیں آسکتی،پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے ،جو کہ تبدیلی کے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،وارڈ نمبر 8 سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی،محمد امتیاز خان عرف بھولاجنرل کونسلر پی ٹی آئی وارڈ نمبر 8 نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی بدقسمتی ہے کہ ہمیشہ ان پڑھ اور جاہل ہی قیادت نہیں،جو کہ کئی بار کلین سویپ کرنے والوں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا عوام کے ساتھ دھوکہ کیا دھاندلی کے ذریعے آنے والوں نے کرپشن کے انبار لگا دیے موجودہ نظام ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے،اور اس کے ذریعے کبھی تبدیلی نہیں آسکتی عوام اب جاگ چکی ہے کھوٹے اور اصل کی پہچان آچکی ہے،پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو تبدیلی کے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،عمران خان نے تبدیلی کیلئے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہیں قوم کو منزل تک لے کر جائیگی،ہمارا مقصد جمہوری نظام کو مضبوط اور انتخابی عمل کو بہتر بنانا ہے،تاکہ آئندہ کوئی دھاندلی نہ کر سکے،اور مینڈیٹ چوری کیا جاسکے اور ہم ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،اگر کسی نے دھاندلی کی تو اسے پولنگ سٹیشن پر پکڑیں گئے،عوام کے ساتھ 67سالوں سے مذاق کیا جارہاہے،مسلم لیگ ن والوں نے آج تک ہمارے علاقے میں بلکہ وارڈ نمبر 8 میں کوئی کام نہیں کروائے،اب عوام یہ جانتی کہ اس کو ووٹ دیں گے جو ہمارے علاقے کے مسائل کو حل کرے گا،انشاء اللہ وارڈ نمبر 8 سے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ ن والوں کو عبرتناک شکست دے گئے۔

 

The post کلین سویپ کرنے والوں میں عوام کے ساتھ دھوکہ کیا،،محمد امتیاز خان عرف بھولا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles