جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے جہلم میں 9اور 10محرم کو نکالے جانیوالے ماتمی جلوسوں کے روٹوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی عمران رضا عباسی ، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ مجالس اور امام بارگاہوں میں آنے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجاز ت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مجالس اور امام بارگاہوں کے باہر واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا جائے اور مجالس اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی جائے کہ وقت کی سختی سے پابندی کریں اور روٹ سے بالکل انخراف نہ کیا جائے۔ انہوں نے صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہاکہ ماتمی جلوسوں کے روٹوں کی مکمل صفائی کی جائے اور رات کو روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے اور بجلی کا متبادل انتظام بھی موجود ہونا چاہئے ۔
The post ذوالفقاراحمد گھمن کا جہلم میں 9اور 10محرم کو نکالے جانیوالے ماتمی جلوسوں کے روٹوں کا دورہ appeared first on جہلم جیو.