Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دریائے جہلم تحصیل پنڈدادن خان کی زمینیں تباہ کر رہا ہے

$
0
0
للِہ (نور چغتائی سے)دریائے جہلم تحصیل پنڈدادن خان کی زمینیں تباہ کر رہا ہے سینکڑوں ایکڑ قیمتی سونا اگلتی زرعی اراضی دریائے برد ہو چکی ہے سینکڑوں کسانوں کے مکانات دریائے جہلم کی نظر ہو چکیں ہیں دریائے جہلم کے نقصانات تحصیل پنڈدادن خان کی عوام کا مقدر بن چکے ہیں جبکہ دریائے جہلم کا فائدہ سندھ اور جنوبی پنجاب اٹھا رہا ہے سندھ اور جنوبی پنجاب کی بنجر زمینوں کو دریائے جہلم پر رسول بیراج سے نہریں نکال کر آباد کیا جا رہاہے دریائے جہلم تحصیل پنڈدادن خان کی ایک انچ زمیں سراب نہیں کرتاتحصیل پنڈدادن خان کو دی جانے والی نہر پہاڑ کے ساتھ ساتھ گزاری جائے تو تحصیل پنداددن خان کی زمینیں سراب ہو سکتی ہیں نواحی قصبہ ٹوبھہ میں ہونے والی بیٹھک میں عوامی نمائندوں کا حکومت سے مطالبہ بیٹھک میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تحصیل پنڈ دادنخان کے بنجر علاقہ تھل کو دی جانے والی نہر کو کوہستان نمک کے دامن سے کیوں نہیں نکالا جا سکتا ، بھیلووال، سروبہ سے دریائے جہلم کے کنارے بنائی جانے والی نہر ہمیں منظور نہیں،گیارہ کے ایک بڑے گروہ نے جلالپور شریف کندوال نہر کا نقشہ تبدیل کروا دیا ہے جس سے علاقہ تھل کا ایک لاکھ ایکٹر سے زائد رقبہ آباد نہیں ہو سکے گا یہ علاقہ تھل کی نسلوں کو تباہ کرنے کا منصوبہ ہے ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ہم ایسے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے جو ہماری آنے والی نسلوں کا دشمن منصوبہ ہو ہم جانیں قربان کر دیں گے لیکن نہر دریائے جہلم کے کنارے نہیں بننے دیں گے ہمارا یہ حق ہے کہ ٹوبھہ ،لِلہ اور کندوال کے شمال سے پہاڑی کے دامن سے نہر گذاری جائے ہم اپنا حق لینے کے لئے انتہائی اقدام بھی اٹھا سکتے ہیں ہمارا تعلق حکومتی گروپ سے ضرور ہے لیکن ہم اپنا حق ضرور لیں گے ہمیں اپنا حق چھیننا بھی پڑا تو چھین کر حاصل کریں گے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)ٹوبھہ یونین کونسل کے چئیرمین چوہدری محمد اقبال بھلہ ،مسلم لیگ (ن) لِلہ یونین کونسل کے چئیرمین چوہدری اسد بشیر اللہ اور یونین کونسل کندوال کے آزاد چئیرمین ملک امجد اعجاز جھاٹلہ نے ٹوبھہ میں منعقدہ پر امن بیٹھک میں شریک عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ابھی پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے حکومت پنجاب ،محکمہ انہار اور اس سے متعلقہ دیگر ادارے ہمارے جائز مطالبہ کی طرف خصوصی توجہ دیں ،تا کہ ہمیں پرتشدد احتجاج کی راہ نہ اپنانی پڑے ،اجتماع کا اہتمام چئیرمین یونین کونسل ٹوبھہ چوہدری محمد اقبال بھلہ نے کیا جس میں یونین کونسل گول پور کے وائس چئیرمین چوہدری محمد اشرف گرداور ،حافظ غضنفر حسین کونسلر ،صوبیدار محمد افضل کونسلر ،محمد انور گوندل کونسلر ،چوہدری اختر نواز کونسلر ،راجہ ثقلین وائس چئیرمین ،راجہ محمد فیاض کونسلر ،خان راسب خان کونسلر ،چوہدری جاوید کدیال ،حاجی محمد افضل ٹھیکیدار ،ملک نواز اعوان ،راجہ افضل ،چوہدری اصغر کدیال ،چوہدری ارشد حتمال ،حاجی محمد افسر کدیال ،محمد اشرف ڈھڈی ،چوہدری جلیل جٹ اتھر وسمیت ٹوبھہ ،سروبہ ،بھیلووال ،اتھر ،گولپور ،لِلہ شریف اور کندوال کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

The post دریائے جہلم تحصیل پنڈدادن خان کی زمینیں تباہ کر رہا ہے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles