Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اللہ کے مہمانوں کی خدمت افضل ترین عبادات میں سے ہے،مظہر عباس علوی

$
0
0
جہلم(مستفیض اقبال بخاری) اللہ کے مہمانوں کی خدمت افضل ترین عبادات میں سے ہے جس کاروبار میں انسانیت کی خدمت شامل ہو وہی اصل کاروبار ہے،20سالہ کاروباری سفر اس بات کی گواہی ہے کہ ہم کاروبار پیسوں کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کے لیے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مظہر عباس علوی (چیف ایگزیکٹو الصاحب ٹریولز) نے جہلم برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے 20سال میں ملک کتے مختلف شہروں میں اپنی برانچیں قائم کیں ہیں اور اللہ کا احسان ہے کہ پورے ملک میں سے اب تک ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی جو کہ ہمارے ادارے کی بے مثال کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مظہر عباس علوی نے مزید کہا کہ الصاحب ٹریولز جہلم کی ٹیم سید اصغر علی بخاری اور میر طاہر حسین کا نام بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی اور باکردار ماضی ہی انکی نیک نامی کا ثبوت ہے اس موقع ہپر سید اصغر بخاری (ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ) نے کہا کہ الصاحب ٹریولز جہلم باقی ٹریولز ایجسیوں سے مختلف ہو گی اور عوام خود کہیں گے کہ ہم کاروبار کو صرف کاروبار نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کو ہی اصل کاروبار سمجھتے ہیں اور اصل کاروبار وہ ہی جس سے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ اللہ کی خوشنودی بھی حاصل ہو ،الصاحب ٹریولز کی افتتاحی تقریب میں حاجی سید اصغر علی بخاری ،حاجی میر طاہر حسین،عامر سلیم میر(سابق ناظم کالا گوجراں)چوہدری امجد (سابق اُمیدوار ایم این اے) راجہ قاسم علی خان (ناظم یوسی پنن وال) عرفان مجید اُولکھ(فیصل آباد) سید مستفیض اقبال بخاری(چیف ایڈیٹر روزنامہ نقش دوام جہلم) عاطف بٹ(فنانس سیکرٹری جہلم پریس کلب)چوہدری الطاف حسین ایڈوؤکیٹ ،مولانا ادریس ،چوہدری سعید ،میثم ہاشمی ،شیخ شاہد،مسرت رضوی ،سید قاسم کاظمی ،اعجاز حسین قریشی ،سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری حلقوں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی آخری میں حاجی طاہر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

The post اللہ کے مہمانوں کی خدمت افضل ترین عبادات میں سے ہے،مظہر عباس علوی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles