Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ریسکیو 1122کے زیر اہتمام عالمی فائر فائٹرز ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا

$
0
0
جہلم(دلنواز احمد) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام عالمی فائر فائٹرز ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا اس موقع پر افسران اور اہلکاروں نے فائر فائٹنگ کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جس کے بعد فلیگ مارچ اور گورنمنٹ ہائی سکول میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ اور متاثرہ افراد کوبچانے کی مشق کی گئی اس حوالے سے ڈی او ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے دوسروں کی جان و مال کی ک خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کی ، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کو روکا جائے اور حفاظتی انتظامات جس میں سیفٹی کوڈز، ہنگامی راستہ ، آگ بجھانے والے آلات،فائر ہائیڈ رینٹ کی تنصیب وغیرہ مکمل کئے جائیں بالخصوص کچن میں حفاظتی آلات لازمی ہونے چاہئیں اور ان کے استعمال کی تربیت بھی حاصل کرناضروری ہے تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔۔

The post ریسکیو 1122کے زیر اہتمام عالمی فائر فائٹرز ڈے جوش و جذبہ سے منایا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles