Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پا لتو کتے نے شہر یو ں کو کا ٹنا شروع کر دیا

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد ) پا لتو کتے نے شہر یو ں کو کا ٹنا شروع کر دیا ، کتے کے کا ٹنے پرخاتو ن شدید زخمی ،تھا نہ سو ہاوہ میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق تہمینہ بیگم زوجہ عادل حسین سکنہ محلہ حافظ آباد نزد کچہری سوہاوہ نے تھا نہ سوہاوہ پو لیس کو بتا یا کہ ہمارے محلہ میں مسماۃ فزا زوجہ محمد سعید رہائش پذیر ہے جس نے رکھوالی والا کتا رکھا ہوا ہے جو کہ ٹرینڈ ہے اور کئی بار اس نے لوگوں کو کاٹا ہے میرے ساتھ بھی پہلے دو تین بار یہ معاملہ پیش آچکا ہے لیکن شکایت کرنے کے باوجود کتاکھلا چھوڑ رکھا ہے ۔آج صبح میں اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہی تھی تو کتا ان کے گیٹ کے باہر موجودتھا جنہوں نے کوئی توجہ نہ دی اور کتا نے میری دونوں پنڈلیوں پر کاٹا ۔سائلہ جب ان کے گھر شکوہ کرنے گئی تو انہوں نے بجائے معزرت کے کتے کو للکارا اور کتے نے سائلہ کے دائیں کندھے پر کاٹ لیا ۔تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدمی درج کر لیا ہے ۔

The post پا لتو کتے نے شہر یو ں کو کا ٹنا شروع کر دیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles