Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ صدر پولیس ان ایکشن

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)تھانہ صدر پولیس ان ایکشن،جہلم تھانہ صدر کی حدود میں چوری ،راہزنی اور مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر جہلم نے مختلف مقدمات میں جس میں محمد اشفاق تحصیلدار و پرائس مجسٹریٹ جہلم نے دوران چیکنگ دوکان شیخ عدیل واقع سبزی منڈی کو چیک کیا جو دال چنا سرکاری ریٹ 108روپے فی کلو کی بجائے 130روپے فی کلومہنگے داموں فروخت کررہا تھا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس تھا نہ صدر جہلم و پولیس چوکی کالاگجراں نے دوران گشت ملزم رفیق ولد محمد تاج قوم یوسف زئی ساکن شہرداد ضلع مردان حال محلہ مخدوم آباد جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مختار احمد ولد فضل الہٰی قوم گجر سکنہ کھرالہ نے تھانہ صدر میں تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ بھینس اور کٹی بندھی ہوئی تھیں جبکہ میں گھر میں چلا گیا میری غیر موجودگی میری بھینس اور کٹی چوری ہو گئی،جس کی مالیت دو لاکھ پچاس ہزار بنتی ہے مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بھینس قیصر محمود ولد غلام حیدر سکنہ پیرا غیب ،امانت علی ولد انعام داد سکنہ کولپور،شعیب اصغر ولد محمد اصغر سکنہ کالادیو ،طارق محمود ولد محمد اشرف سکنہ کولپور نے چوری کی ہیں۔جبکہ بغیرلائسنس ایجنسی میں آئل رکھ کر فروخت کرنے پر تجمل ولد مشتاق احمد قوم جٹ ساکن لوٹا کو چیک کرنے پر ایک آہنی گیلن برآمد ہوا جس میں تقریبا 15لیٹر پٹرول موجود تھا جو بغیر لائسنس کے پٹرول ایجنسی چلا رہا تھا قبضہ میں لے لیا،محمد خالد ولد محمد افضل سکنہ تھانہ صدر فیصل آباد سے پسٹل 30بور لوڈ شدہ،محمد آفتاب ولد علی اصغر سکنہ ڈھوگہ حال بارکو اسلام آباد پسٹل 30بور،رانا فہیم ولد رانا ارشد سکنہ گلستان کالونی فیصل آباد پسٹول ،محمد جاوید ولد ارشد سکنہ پچیکی ضلع فیصل آبادسے رائفل 44بور لوڈ شدہ اور30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر رانا جاوید ولد محمد منیر قوم اڈوھ جس کے قبضے سے 44بور بمعہ روند برآمد کر کے اورمحمد خالد ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ محلہ نور پور سے 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

 

The post تھانہ صدر پولیس ان ایکشن appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles