پنڈدادن خان (چوہدری حافظ ارسلان)پنڈدادن خان شہر کی تعمیر ترقی کے لیے سیاست میں قدم رکھا ہے اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ۔تفصیلات مطابق پنڈدادن خان کے نامزد چیئرمین چوہدری انتظار الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈدادن خان کی تعمیر ترقی کے لیے ہر ممکن کوکشش کروں گا عوام نے مجھے بھرپور مینڈیٹ دیا ہے انشااللہ عوام کی امیدوں پر پورااتروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کی اعلی قیادت کے فیصلے کا ہمیشہ دل سے احترام کیا ہے اور آگے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کو مانیں گے نو منتخب کونسلر شاہد باگوان کی گروپ میں شمولیت باعث مسرت ہے ہم ان کو اپنے گروپ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میںیوتھ نے میرا بہت ساتھ دیا ہے میں یوتھ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور اپنے گروپ کے ساتھ مل کر شہر پنڈدادن خان کے مسائل کو حل کروں گا
The post پنڈدادن خان شہر کی تعمیر ترقی کے لیے سیاست میں قدم رکھا ہے، چوہدری انتظارالحق appeared first on جہلم جیو.