جہلم(محمداشتیاق پال)پیپلز ٹریڈ ونگ جہلم کی 11 رکنی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت میاں رشید احمد مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ترجمان آصف زمان ڈار، محمد اشتیاق پال، شیخ لیاقت، فاروق یونس ڈار، راؤ یونس، ، محمود شاہ،عبدالروف چغتائی ، میاں وسیم، خان عزیز ، اظہر عباس لالے شاہ، یعقوب جرال نے شرکت کی جس میں انجمن تاجران کے الیکشن میں ووٹرلسٹ میں اندراج اور بلدیہ حدود میں اپنے ووٹرز کا اندراج ہے اور ان دیگر معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی، اگلا اجلاس15 دن بعد اسی مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
The post پیپلز ٹریڈ ونگ جہلم کی 11 رکنی کمیٹی کا اجلاس appeared first on جہلم جیو.