جہلم(محمداشتیاق پال ) رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے جہلم کے دور افتادہ علاقہ چھوئیاں گجراں میں بورنگ کا کام مکمل کروا دیا اور اس کے علاوہ بجلی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر اور پانی کی ٹینکی مکمل کروا دی، اس کا افتتاح اگلے چند روز میں چوہدری لال حسین ممبر صوبائی اسمبلی، چوہدری محمد صابر (صدر) اور طارق مغل (چیرمین) کے ہمراہ کرئیں گے، تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے عوام کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی کیلئے 13 واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا چکی ہے اسی سلسلہ میں جہلم کے دور افتادہ علاقہ چھوئیاں گجراں اور دیگر ڈہوک نما بستیوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں تنا بلکہ لوگ پانی تالاب سے لاتے تھے، جس پر رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے چھوئیاں گجراں میں پینے کے پانی کیلئے بورنگ مکمل کرا دی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر پمپ کیلئے ایک جنریٹر اور پانی کی ٹینکی بھی نصب کر دی ہے، جس کا باضابطہ افتتاح چوہدری لال حسین ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری صابر حسین(صدر) اور طارق مغل(چیرمین) رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے ہمراہ اگلے چند روز میں کرئیں گے
The post چھوئیاں گجراں میں بورنگ کا کام مکمل appeared first on جہلم جیو.