جہلم(محمداشتیاق پال ) رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر انتظام رحمت کڈنی سنٹر میں غریب مریضوں کیلئے ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے 45 ہزار روپے مالیت کے انجکشن عطیہ کئے، طارق مغل چیرمین نے ڈاکٹر عبدالغفور کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عدنان ملک، اور ڈاکٹر عبدالغفور ملک زم زم لیب نے رحمت ویلفےئر کڈنی سنٹر کے غریب مریضوں کیلئے100 عدد انجکشن مالیتی45 ہزار روپے ایڈمنسٹریٹرچوہدری اعجاز احمد اور چیرمین طارق مغل کے حوالے کئے، اس موقعہ پر طارق مغل نے ڈاکٹر عبدالغفور ملک کا شکریہ ادا کیا کہ ڈاکٹر عبدالغفور رحمت ویلفےئر کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو اللہ تعالی دنیا اور آخرت میں اجر عطا فرمائے۔
The post رحمت کڈنی سنٹر میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے انجکشن عطیہ کیے appeared first on جہلم جیو.