جہلم ( اشتیاق پال)شہید ڈوالفقار علی بھٹو نے جس طرح کشمیر کیلئے سالوں جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اسی طرح بھٹو شہید کا نواسہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کوٹلی جلسہ کو یادگار بنا دئیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کی جس انداز میں خدمت کی ہے وہ آج بھی ایک روشن مثال کی طرح ہے، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر پی پی پی ضلع جہلم خان انتصار خان نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں غریبوں کی آواز بن کر ان کے مسائل کو حل کیا اور پسے ہوئے طبقے کو بیرون ملک ملازمتیں دلوا کر ان کے دیرینہ مسلہ روٹی کپڑا اور مکان کو حل کیا جس کی وجہ سے آج سے تک لاکھوں خاندان عزت سے اپنا گذر بسر کر رہے ہیں، انشاء اللہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوء پسے طبقے کا ترجمان ثابت ہو گا۔
The post بھٹو شہید کا نواسہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کوٹلی جلسہ کو یادگار بنا دئیں گے،خان انتصار خان appeared first on جہلم جیو.