جہلم( اشتیاق پال) چوہدری فخرالزمان مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر و امیدوار ایل اے35 جموں6 نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے، آزاد کشمیر کی تاریخ میں میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز سڑکوں کے جال بچھا کر عوام دوستی کا مظاہرہ کیا ہے، بلاتفریق نوکریاں دینے کا سہرا بھی پیپلز پارٹی اور چوہدری عبدالمجید کے کارناموں میں ایک کارنامہ ہے، ایل اے 35 جموں 6 میں منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی یہ نشست پیپلز پارٹی کے ورکروں کی وجہ سے پارٹی ورکر کی ہی ہے اور اللہ انہیں نصرت عطا فرمائیں گے، کیونکہ جس نے مخلوق خدا کی خدمت کی وہ اللہ کے حضور سرفرو ہوں گے۔ چوہدری فخرالزماں مشیر وزیر اعظم نے مذید کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کوٹلی میں شرکت کیلئے ایل اے 35 جموں6 کے ووٹروں کا قافلہ زیر قیادت چوہدری فخرالزماں پہنچے گا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں یہ جلسہ اپنی نوعیت کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ایک تاریخ ساز جلسہ ثابت ہو گا۔
The post پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے،چوہدری فخر الزمان appeared first on جہلم جیو.