Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سنگھوئی کے قریب ایک کار سے اڑیال کے دو بچے برآمد

$
0
0
جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)محکمہ وائلڈ لائف جہلم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سنگھوئی کے قریب ایک کار سے اڑیال کے دو بچے برآمد کرلئے اور جانور چوری کرنیوالے دو افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔ بعد ازاں سول جج جہلم نے گاڑی کے ڈرائیور پر پچس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، دوسرے جانور چورکو چودہ روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف جہلم کی ٹیم نے اڑیا ل کے بچوں کو لاہور چڑیا گھر بھیجوا دیا۔ اڑیا ل کے بچوں کی عمر چار دن تھی۔ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف تنویر جنجوعہ نے کہاکہ جلال پور شریف کے قریب جنگلات میں پائے جانیوالے اڑیا ل کے بچے بیس سے تیس ہزار روپے میں بیچے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں کے بچے چرانا جرم ہے اور اس کی سزا دوسال تک قید یا بیس سے ایک لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ اپریل ابھی تک اڑیال کے نو بچے برآمد کئے گے ہیں جو کہ محکمہ وائلڈ لائف کی بہترین کاکردگی کا ثبوت ہے۔

 

The post سنگھوئی کے قریب ایک کار سے اڑیال کے دو بچے برآمد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles