جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)چیئرمین الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر ،معروف شاعر ، سینئر صحافی اور نامہ نگار روزنامہ نوائے وقت سرائے عالمگیر محمد امین فاروقی کے والد محترم میاں خان رضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ 11بجے دن چھپراں گاؤں کی جنازہ گاہ میں ادا کی جائیگی۔ امین فاروقی کے تمام دوست واحباب نماز جنازہ میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔دریں اثناء جہلم پریس کلب کے نائب صدر عبدالغفور بٹ نے رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں محمدا مین فاروقی کے نام ان کے والد مرحوم کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو ایک نہ ایک دن دنیا سے کوچ کرنا ہے۔مرحوم میاں خان جو آج ہم سے بچھڑ گئے ہیں انتہائی شریف النفس اور مخلص انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے جوان صاحبزادے محمد امین فاروقی کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین۔
The post سینئر صحافی محمد امین فاروقی کے والد محترم میاں خان رضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔ appeared first on جہلم جیو.