جہلم(عبدالغفور بٹ)انا للہ و انا الیہ راجعون۔محمد افضل بٹ ڈھوک عبداللہ میں انتقال کر گئے،تفصیلات کے مطابق عابد بٹ،حامد بٹ ،عمران بٹ ،بشیر بٹ،امجد بٹ،ارشد بٹ کے والد اور لائن راشد بٹ کے تایا محمد افضل بٹ آج ڈھوک عبداللہ میں رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ازاں بعد مرحوم کو سپرد خاک کر دیاگیا۔مرحوم کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
The post محمد افضل بٹ ڈھوک عبداللہ میں انتقال کر گئے appeared first on جہلم جیو.