جہلم(دلنواز احمد) ڈرگ کنٹرولرنصیر احمد کی زبر دست کاروائی ،بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات بر آمد ،تھا نہ سٹی میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق نصیر احمد ڈرگ کنٹرولر نے تھا نہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ 26اپریل کو دوران چیکنگ چوہان میڈیکل سٹور کے سامنے کھڑے ایک شخص کوچیک کیا جس کا نام و پتہ خواجہ عبدلمنان ولد غلام رسول سکنہ گلی نمبر2بانپورہ نیو گوجرانوالہ معلوم ہوا جس کے پاس موجود شاپنگ بیک کو چیک کرنے بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہوئیں۔ملزم مذکورنے غیر رجسٹر ڈ ادویات رکھ کر ارتکاب جرم 23/27ڈرگ ایکٹ کا کیا ہے ۔تھا نہ سٹی پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
The post ڈرگ کنٹرول کی کاروائی بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد appeared first on جہلم جیو.