للِہ ( نور چغتائی سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم مجاہد اکبر خان ڈی سی او جہلم اقبال حسین ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان چوہدری محمد اشرف گجرڈی ایس پی پنڈدادن خانکے ہمراہ پی ایم ڈی سی کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہکھیوڑہ سالٹ مائن ایک قومی ورثہ ہے جس کی حفاظت اور عوام الناس کی خدمت ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہم سب کو مل کر احسن طریقہ سے نبھانا ہے تا کہ آنے والے وزٹرز بلا خوف و خطر ایک تاریخی ورثہ کی وزٹ کر سکیں انھوں نے مذید کہا کہ کھیوڑہ میں روزانہ غیر ملکیوں کی بڑی تعداد وزٹ کے لیے آتی ہیجبکہ اتور اور کسی بھی خاص دن یا قومی تہوار کے موقعہ پرغیرمعمولی تعداد میں عوام الناس اور اہم شخصیات کھیوڑہ سالٹ مائن تاریخی جگہ کی سیر کے لیے آتے ہیں انکی حفاظت ہمارہ فریضہ ہے انھوں نیکھیوڑہ سالٹ مائن ونرل ایبل پوائنٹ کی سیکورٹی کا جائزہ لیا ا ور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پیشکی کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مائن انتظامیہ کے ساتھ مل کر مزید بہتر بنانے کی تجاویز دیں کنٹرول روم ، سیکورٹی گارڈز کی ٹریننگ کے متعلق دریافت کیا کہ کسی بھی غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کو نہ رکھا جائے اور ان گارڈز کی باقاعدہ نئے سرے سے ویری فکیشن کی جائے اس موقع پر ڈی پی اوجہلم نے متعلقہ سرکل آفیسر اور ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کیں کہ خود روزانہ کی بنیاد پر چکر لگائیں اور سیکورٹی پر مامور افراد اور اہلکاران کو بریف کریں گے۔ تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔ڈی سی اوجہلم نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو تفریح مہیا کرنے میں کوئی کثر باقی نہ چھوڑی جائے
للِہ ( نور چغتائی سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم مجاہد اکبر خان نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین کے ہمراہ پنڈ اددنخان کا دورہ کیا اس موقع پر متوقع کول پاور پراجیکٹ کے چائینیز انجینئر کے لیے سیکورٹی کے انتظامات اور اْن کی رہائش کے متعلق بلدیہ آفس پنڈ دادنخان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں AC پنڈ دادنخان ، سرکل آفیسر پنڈ دادنخان نے شرکت کی اور چائینیز انجینئرز کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی جس میں DCOجہلم اقبال حسین اور مجاہد اکبر خان DPOجہلم نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
The post ڈی سی او و ڈی پی او کا پی ایم ڈی سی کا دورہ appeared first on جہلم جیو.