Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لاپرواہی سے تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد) تیزرفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیو نگ کر نے والوں کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطا بق الطا ف قادر انسپکٹر موٹر وے پولیس معہ اظہر مجید پی اوبسلسلہ گشت بستی راجہ علی اکبر موجود تھے کہ دوہائی ایس نہایت تیزرفتاری اورغٖفلت لاپرواہی او ر رانگ سائیڈ سے اورٹیک کرتے ہوئے آئیں جن کو بڑی مشکل سے روکا ۔ہائی ایس نمبری ایل ای ایس 8613جس کوڈرائیور محمد گلفام ولدارشاد علی قوم اعوان سکنہ مریدکے چلارہا تھا جبکہ ہائی ایس نمبر آر ایل اے 4488 کو ڈرائیور محمد افضال ولد عبدالرشید قوم بھٹی سکنہ مریدکے چلارہا تھا ۔ہر دو کس ڈرائیوران نے غفلت لاپرواہی اور تیزرفتار ی سے چلا کر ارتکاب جرم 279ت پ کا کیا ہے ۔ تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدما ت درج کر لیے ہیں ۔اسی طر ح کی کا روائی میں محمدرمضان ایس آئی ،پی اوموٹر وے پولیس بسلسلہ 213نارتھ پر موجود تھا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کارنمبری ایف ڈی اے 510کریش بیئریر کے ساتھ ٹکراگئی ہے ۔یہ حادثہ ڈرائیور سعد ولد خالد سکنہ فیصل آباد کی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔تھا نہ للِہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

The post لاپرواہی سے تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles