Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب بر آمد ،

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد ) ڈی پی او جہلم کی خصو صی ہدایت پر جہلم پو لیس کی زبر دست کارکردگی،بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب بر آمد ،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او جہلم مجا ہد اکبر خان کی خصو صی ہدایت پر جہلم پو لیس نے سماج دشمن عنا صر کے خلاف کا روائیا ں کر تے ہو ئے متعدد ملزما ن سے اسلحہ اور شراب بر آمد کی ۔تھا نہ منگلا کینٹ پو لیس نے دوران گشت ملزم میاں شبیر ولد فضل حسین قوم گجر سکنہ بھاگوشریف کھاریاں گجرات سے رائفل 222بور معہ 25روند ،ملزم انعام غوث ولد مشتاق شیرا قوم گجر سکنہ بھاگوشریف کھاریاں گجرات سے رائفل 44بور معہ 25روند ، ملزم گل بہار ولد قدرداد قوم گجر سکنہ دھنی کھاریاں گجرات سے پسٹل 30بور معہ 5 روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے دوران گشت ملزمجمل حسین ولد صفدر حسین قوم جٹ سکنہ محلہ مدینہ مسجد سوہاوہ سے پسٹل 30بور معہ 5 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔جبکہ تھا نہ صدر پو لیس نے دوران گشت ملزم عبدالوحید ولد عبدالشکور سکنہ بلال ٹاؤن جہلم سے 4لیٹر شراب برآمد کی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ڈی پی او جہلم مجا ہد اکبر خان نے جہلم پو لیس کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جہلم کو جرائم سے پاک کر نے اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے تمام صلا حیتو ں کو بروئے کا ر لا یا جا ئے گا۔

 

The post جہلم بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب بر آمد ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles