جہلم (دلنواز احمد)غیر قانو نی طور پر گیس ری فلنگ کر نے والا گرفتار ،آلات ری فلنگ اور 2عدد سلنڈر بر آمد ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطا بق تھا نہ سوہاوہ پو لیس دوران گشت کوٹ دھمیک موجودتھی کہ معتبر ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ ظفر اقبال ولد لال حسین قوم مغل سکنہ چوہان اپنی دوکان پر غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کررہا ہے جو اس اطلاع پر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا تو ملزم ظفر اقبال گیس ریفلنگ کرنے میں مصروف پایا جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے آلات ریفلنگ اور دو عدد سلنڈر بر آمد کر لیے گئے ۔تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدمہ در ج کر لیا ہے ۔
The post سوہاوہ غیر قانو نی طور پر گیس ری فلنگ کر نے والا گرفتار appeared first on جہلم جیو.