جہلم ( اشتیاق پال) ملک انعام الحق کونسلر نے وارڈ کی عوام اور نوتعمیر پارک کے پودوں کیلئے بورنگ کا کام مکمل کروا دیا اور واٹر پمپ لگا کر پانی کا افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق ملک انعام الحق کونسلر وارڈ17 نے بچوں کیلئے ایک پارک کی بنیاد رکھی جہاں پر لوگوں نے پودے لگائے اور ان پودوں کیلئے ایک بورنگ کا بندوبست کیا گیا آج بورنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد اس میں واٹر پمپ لگا کر پودوں کو پانی دیا گیا اس موقعہ پر وارڈ کے معززین علاقہ و دیگر نے شرکت کی پمپ چلانے سے قبل ملک انعام الحق کونسلر نے معززین کے ہمراہ دعا کی کہ اللہ تعالی نے ہمیں اس نیک مقصد میں کامیابی عطا کی ہے،
The post ملک انعام الحق نے عوام اور نوتعمیر پارک کے پودوں کیلئے بورنگ کا کام مکمل کروا دیا appeared first on جہلم جیو.