Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میاں نواز شریف نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے۔غلام حیدر تارڑ

$
0
0
پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)پانامہ لیکس کی آڑ میں ملک میں افر ا تفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے اب کمیشن کے قیام سے بھی بھاگ رہے ہیں جھوٹ کی سیاست کبھی بھی کامیاب نہ ہو گی سا زشی عناصر کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے آ چکا ہے میاں نواز شریف نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے۔غلام حیدر تارڑسابق ممبر پنجاب کونسل،ملک طارق محمود مسلم لیگی رہنما کھیوڑہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو پانامہ لیکس کے مسلئے پر خط لکھ دیا ہے اور وزیر اعظم نے اپنے پورے خاندان کو بھی احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے لیکن الزام خان میں نہ مانوں والی رٹ لگائے جارہے ہیں ان خیا لات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما ملک طارق محمود اور مسلم لیگ پنجاب کونسل کے سابق ممبر غلام حیدر تارڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اب جبکہ ملک تیزی سے ترقیاتی راستے پر گامزن ہے اور اکتوبر میں آئی ایم ایف کے قرضے سے بھی نجات حاصل کر لی جائے گی۔چند اقتدار کے بھوکے اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پانامہ لیکس میں ملوث ان کی پارٹی کے سرمایہ داررہنما نہیں چاہتے کہ یہ کیمشن بنے اور ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی نے کہا کہ لندن میں مئیر کے انتخاب میں عمران خان اپنے سابقہ یہودی سالے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ایک پاکستانی نثزاد مسلم شخص ہے۔پوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اور سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام ہوں گے

 

The post میاں نواز شریف نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے۔غلام حیدر تارڑ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles