جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ تمام مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جا ئیگا اور کوتاہی اور غیر ذمہ داری کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین اور نذرمحمد گوندل، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ (ن)چوہدری ندیم خادم، اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ، دینہ ، سوہاوا اور پنڈ دانخان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا۔ ڈی سی او اوقبال حسین خان نے کہاکہ تمام منصوبوں کی تیاری میں اراکین اسمبلی کی رائے ضرور لی جائے، اور اراکین اسمبلی ترقیاتی اورمفاد عامہ کی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی اور ان کی تجاویز تمام منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے از حد ضروری ہے۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ضلع جہلم میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری کئے گے جن میں کئی مکمل ہو چکے اور دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام شعبوں بشمول زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دی جارہی ہے تاکہ ترقی کا فائدہ صوبہ کے ہر فرد کو سکے۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب نذر محمد گوندل نے کہاکہ پنڈدانخان میں سیلاب سے متاثرہ سٹرکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس کے علاوہ پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہی وجہ ہے پورے صوبہ میں ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے جاری ہیں۔
The post ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.