جہلم(عبدالغفور بٹ)لائن کلب انٹرنیشنل جہلم ریجن 305این 2کے زون چیئرپرسن ون لائن مظہراکرام کو ریجن میں بیسٹ زون چیئرپرسن کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی،ان خیالات کااظہار ریجن کوارڈینیٹر جہلم لائن اسحاق ڈار نے گزشتہ روز رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ لائن مظہر اکرام ڈسٹرکٹ 305این 2کے مئی میں سیالکوٹ میں ہونے والے سالانہ کنونشن میں بھی ڈسٹرکٹ کا بیسٹ زون چیئرپرسن ہونے کا ایوارڈ جیت جائیں گے ،لائن مظہرا کرام جن کا تعلق جہلم رائل لائنز کلب سے ہے نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے نہ صرف اپنے زون کے کلبوں پر پوری توجہ دی بلکہ دوسرے زون کے کلبوں کے پروجیکٹ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔لائن اسحاق ڈار نے جہلم رائل لائنز کلب کے صدر جاوید اسلام قریشی کو ریجن میں بیسٹ کلب کا ایوارڈ ملنے پر اور ممبران کو ریجن میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے پر بھی مبارکباد دی۔
The post زون چیئرپرسن ون لائن مظہراکرام کو ریجن میں بیسٹ زون چیئرپرسن کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،لائن اسحاق ڈار appeared first on جہلم جیو.