Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اشرف بڈھیال ٹھیکیداروں کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ڈکار گیا

$
0
0
جہلم (میاں محمد ساجد) سابق اے ڈی ایل جی لوکل گرنمنٹ جہلم آفس اشرف بڈھیال ٹھیکیداروں کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ڈکار گیا ۔ ٹھیکیداروں کا ڈی سی او جہلم اور سیکر ٹری لوکل گرنمنٹ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سابق اے ڈی ایل جی اشر ف بڈھیال نے اپنی تعیناتی 1994-95 ء میں ٹھیکیداروں کے سیکیورٹی بورڈ جو کہ دس فیصد تھے بطور سیکیورٹی محکمہ نے اپنے پاس رکھے جب کام کی معیاد ختم ہوئی تو ٹھیکیداروں نے لوکل گورنمنٹ آفس سے اپنی سیکیورٹی بورڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا تو پتہ چلا کہ سابق اے ڈی ایل جی اشرف بڈھیال وہ سیکیورٹی لے چکے ہیں ۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹنٹ سید شبیر شاہ کے ساتھ ساز باز کر کے اشرف بڈھیال نے ہماری سیکیورٹی فنڈ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا لی ۔ ٹھیکیداروں نے محکمہ اینٹی کر پشن راولپنڈی کو تحریری درخواست بھی دی ہے لیکن تا حال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ٹھیکیداروں نے ڈی سی او جہلم اور سیکر ٹری لوکل پنجاب گورنمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ہماری سیکیورٹی واپس کروائی جائے اس حوالہ سے جب اشرف بڈھیال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھ پر سیاسی طور پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے جب میں حاضر سروس تھا تو اس وقت انہون نے کیوں ڈیمانڈ نہیں کی اب تو میں ریٹائرڈ ہو چکا ہوں ۔

 

The post اشرف بڈھیال ٹھیکیداروں کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ڈکار گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles