جہلم (میاں محمد ساجد) ضلع جہلم کا ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اپنی ذاتی بلڈنگ سے محروم ، ریکارڈ گم ہونے کا خدشہ ، مناسب جگہ نہ ہونے پر عوام در بدر کی ٹھوکرین کھانے پر مجبور سیکر ٹر ی پنجاب نوٹس لیں ، تفصیلا ت کے مطابق ضلع جہلم کا آر ٹی سیکر ٹری آفس جو کہ ضلع کچہری میں واقع تھا لیکن معزز عدالت نے اس آفس کو ضلع کچہری سے با ہر نکال دیا ۔ اب آر ٹی سیکر ٹر ی آفس لوکل گرنمنٹ کے دفتر میں دو کمروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ جس میں مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ریکارڈ غیر محفوظ ہو گیا ہے جب بھی کوئی سائل اپنی گاڑی کے روٹ پر مٹ کے لیے آئے تو اس کو شدید گرمی میں دفتر کے باہر ہی کھڑا ہونا پڑتا ہے کیونکہ آرٹی سیکر ٹری کی اپنی ذاتی بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت ریکارڈ گم ہونے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ ان دو کمروں میں ریکارڈ بکھرا پڑا ہوا ہے پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں ۔ گزشتہ ڈیڑھ سال قبل پنجاب گورنمنٹ نے آفس کے کاموں کے لیے ضروری سامان مہیاکیا ۔ لیکن جگہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سامان اب تک استعمال میں نہیں آ سکا ۔ جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے سیکر ٹری پنجاب اور سیکر ٹری آر ٹی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹی سیکر ٹری آفس جہلم کو ایک ذاتی بلڈنگ دی جائے تاکہ ریکارڈ محفوظ ہو اور بیٹھنے کی جگہ بن سکے ۔
The post ضلع جہلم کا ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اپنی ذاتی بلڈنگ سے محروم ، appeared first on جہلم جیو.