Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سیکنڈل ،ٹی ایم اے جہلم میں کروڑوں کی کرپشن کا ایک اور کیس منظر عام پر دیکھیں صرف جہلم جیو پر

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ملازمین کی ملی بھگت ،ٹی ایم اے میں ایک اور میگا کرپشن کا انکشاف،برائے نام کرایہ پر دی گئیں دوکانیں بھاری رقموں کے عوض سب الاٹ کر دی گئیں۔ٹی ایم او کی پراسرار خاموشی حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا ٹیکہ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ جہلم کے ملازمین کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کوسالانہ کروڑوں کا ٹیکہ لگایاجارہا ہے ٹی ایم اے نے سینکڑوں دوکانیں عرصہ دراز سے برائے نام کرایہ پر دے رکھی ہیں جنہیں کرایہ داروں نے ٹی ایم اے عملہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ایڈوانس لے کر بھاری کرایوں پر سب الاٹ کر رکھا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جو دوکان ٹی ایم اے نے 3000پر دے رکھی ہے وہی دوکان مارکیٹ میں چالیس سے پچاس ہزار کرایہ پر چڑھی ہوئی ہے اور پگڑی کے نام پر لاکھوں روپے کا ایڈوانس علیحدہ ہے ۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین نے ہی ادارے کی کمزوریوں سے آگاہ کرتے ہوئے شراکت داری کا اشٹام کروانے کا مشورہ دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے تمام کرایہ داروں نے شراکت داری کا اشٹام کروا رکھا ہے ٹی ایم او نے تمام تر حالات سے باخبر ہونے کے باوجود پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کرپشن کی وجہ سے ٹی ایم اے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑ رہا ہے اہل جہلم نے وزیراعلیٰ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔موقف جاننے کیلئے ٹی ایم او جہلم ملک عابد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں اگر آ پ کے پاس کوئی تحریری ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں میں کاروائی کروں گا۔اگر ٹی ایم او جہلم اپنا وضاحتی موقف دینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا۔

 

The post سیکنڈل ،ٹی ایم اے جہلم میں کروڑوں کی کرپشن کا ایک اور کیس منظر عام پر دیکھیں صرف جہلم جیو پر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles