Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے غریب پریشان

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے غریبوں پر چھاپے مارنے کی بجائے بڑے بڑے ناموں کی آڑ میں خوراک کے نام پر بیماریاں بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کریں جہلم کے غریب دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کی کنول بتول سے اپیل۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم محترمہ کنول بتول نے جہلم تعیناتی کے ساتھ ہی مختلف دوکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کئی افراد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ چکے ہیں مگر ان میں اکثریت غریب چھوٹے دوکانداروں اور غریب ریڑھی بانوں کی ہے۔مگر خوراک کے نام پر موت بانٹنے والے بڑے بڑے نام ابھی تک ان کی دسترس سے دور نظر آتے ہیں اہل جہلم اور غریب دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول سے اپیل کی ہے کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے غریب لوگوں کو تنگ کرنے کی بجائے بڑے بڑے ناموں کی آڑ میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بیچنے والوں کے گر دگھیرا تنگ کریں تاکہ اہل جہلم کو ان بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

 

The post جہلم محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے غریب پریشان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles