Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ کے پاس کون سی گیڈرسنگھی ہے جہاں گئے داستان چھوڑ آئے

جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع) ایس ایچ او چوکی دھریالہ جالپ سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ کے پاس کون سی گیڈرسنگھی ہے ،جہاں بھی گے اپنی داستان چھوڑآئے،۔کہ جرم کرانے والا اور قانون سے مزاق کرنے والاقانون کے شکنجے سے کیسے بچ گیا،اور خود ہرن کے چھ بچے شکار کروانے والے کے مایحت دونوں ملازم محررچوکی نذیر اور ڈرائیور اظہر معطل تو ہوگے لیکن ایس ایچ او سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ کی اجازت کے بغیر دونوں ملازم کیسے بیرفقیراں تک چلے گے حالانکہ جس وقت پولیس کی وین 5125جے،ایم،سی،محکمہ وائلڈ لائف نے ناکہ لگا کر پکڑی گئ یہ وقت ایس ایچ او سب انسپکٹر محبوب حسین کا علاقہ میں گشت کا تھا۔حالات وواقعات سے صاف معلوم ہوتا ہے۔ یہ سارا کارنامہ چوکی انچارج سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ کی مشاورت سے ہوا ہے اور شائید اس سے پہلے بھی یہ پولیس ملازمین اس طرح کے گھناونے کاروبار میں کب سے ملوث ہیں اور ہرنیوں کے معصوم بچوں کو لاکھوں روپوں میں فروخت کرتے چلے آرہے ہیں پکٹرے جانے والے ملازمین نے محکمہ شکار کے اہلکاروں کو زبردست دھمکیاں لگائیں اور محکمہ شکار کے ملازمین پر پر چوکی دھریالہ جالپ کے ملازمین پولیس وین چڑھانے کی کوشش بھی کی،علاقہ کے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ چوکی انچارج دھریالہ جالپ کی سربراہی میں ہونے والے مکروہ دھندے کرنے پر اس کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے،اگر بھارت میں فلمی ایکٹر سنجے دت کو ہرن کے شکار پر سزا ہوسکتی ہے تو ایک محکمہ کے ملازم پر کیوں نہیں ہوسکتی،لہذٰ جنگلی خوبصورت جانوروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے،اہل علاقہ،

 

The post سب انسپکٹر محبوب حسین شاہ کے پاس کون سی گیڈرسنگھی ہے جہاں گئے داستان چھوڑ آئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles