Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سول ہسپتال جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز

$
0
0
جہلم (میاں محمد ساجد ) سول ہسپتال جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز الائیڈ ہیلٹھ پروفیشنل آرگنائزیشن کے چیئر مین راجہ عتیق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فوکل پر سن سیکر ٹری جنرل احسان اللہ خان صدر ،محمد اسلم خان ، شجر کاری مہم کے آرگنائزر رانا محمد سلیم ، اورنگزیب ، نثار ، وارث شیخ ، جمیل احمد ، میاں مراد ، نعیم ، ملک عدنان اور دیگر تمام ہیلتھ پروفیشنلز نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد نرسنگ سٹاف نے بھی پودے لگائے ۔ اس موقع پر رانا محمد سلیم جو اس مہم کے روح رواں ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر شجر کاری سے ماحول بہت خوشگوار ہو گا ۔ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جہاں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز دن رات گامزن ہیں وہاں شجر کاری سے بھی مریضوں کیلئے اچھا ماحول میسر ہو گا چیئر مین راجہ عتیق نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وزیر اعلی کے احکامات کے مطابق 24گھنٹے ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر سارے ہسپتال میں ہر جگہ پودے لگائے گئے ۔

 

The post سول ہسپتال جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles