Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

صحافیوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں،نوابزادی راحیلہ مہدی

$
0
0
جہلم (عبدالغفور بٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادی راحیلہ مہدی نے کہا ہے کہ صحافیوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ، ڈی پی او جہلم نے غیر قانونی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے ، کسی بھی تقریب سے واک آؤٹ عوام کا جمہوری حق ہے اور صحافی کسی کے پابند یا غلام نہیں ہوتے کہ تین تین گھنٹے تک انتظار کریں ، جہلم کے سینئر صحافیوں ر ڈی پی او کی طرف سے پابندی آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے ، پنجاب اسمبلی میں ڈی پی او کی اس حرکت کے خلاف آواز بلند کروں گی ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ جاری ہے ، جو اخوت ، بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے ، نیشنل ایکشن پلان چل رہا ہے ، ایسے حالات میں صحافیوں پر پابندی لگا کر ڈی پی او نے انتہائی کمزور ہونے کا ثبوت دیا ہے ، راحیلہ مہدی نے مزید کہا کہ صحافیوں پر پابندی قانون کی خلاف ورزی ہے ، ڈی پی او آفس اور تھانے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ، کسی کو بھی تھانے یا ڈی پی او آفس جانے سے نہیں روکا جا سکتا ، ڈی پی او کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے محکمہ کی غفلت و لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیئے تھی جنہوں نے علمائے کرام ، امن کمیٹی کے ممبران اور صحافیوں کو وقت سے پہلے بلا کر ذلیل و خوار کیا ، راحیلہ مہدی نے کہا کہ ہم صحافیون پر پابندی کی بھروپر مذمت کرتے ہیں اور صحافیوں کے احتجاج میں شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔

 

The post صحافیوں پر پابندی کسی صورت قبول نہیں،نوابزادی راحیلہ مہدی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles