جہلم(عبدالغفور بٹ)پینا فلیکس لگنے کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے دو دھڑے واضح ہو گئے،مسلم لیگ ن گروپ نے اپنے امیدواروں کو شیر کا نشان جبکہ راجہ اقبال مہدی گروپ کے امیدوار کونسلروں نے بالٹی نشان اور دیگر انتخابی نشانوں سے الیکشن لڑنے کا عزم کر لیا ہے،جبکہ مسلم لیگ ن کے (اندر خانہ) ورکرز گروپ نے بلدیہ جہلم کی حدود میں کونسلروں کو جنہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ نہیں ملنے تھے ایک گروپ بنایا جس کی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ یہ گروپ دراصل گھرمالہ ہاؤس کے متوازی بنایا گیا تھا،لیکن یہ گروپ بظاہر تو دکھائی نہیں دے رہا بلکہ چند ایک مسلم لیگ کے ناراض امیدواروں نے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کیلئے اپنے فلیکس پر نوابزادہ اقبال مہدی گروپ لکھ کر ثابت کر دیا ہے کہ جہلم شہر میں پاکستان مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں الیکشن لڑے گئی،جو ووٹرز کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے،
The post بریکنگ نیوز:جہلم جیو ایک بار پھر بازی لے گیا،ن لیگ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے appeared first on جہلم جیو.