Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور پنجاب میں میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہے،ایم پی اے چوہدری لال حسین

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور پنجاب میں میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ،انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی جو گزشتہ حکومت کی طرف سے ورثہ میں ملے ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبہ جات شروع کیے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ اس حکومت کو مکمل نہ ہونے دیا گیا اور گزشتہ دور میں جنہوں نے حکومت مقرر کی انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑا وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد ملک کی بگڑی ہوئی معیشت کی بہتری پر توجہ دی جس کے نتائج عوام کے سامنے ہیں توانائی کے علاوہ دیگر اہم منصوبہ جات پر کام ہو رہا ہے جن میں میٹرو بس بلٹن ٹرین اور توانائی کے منصوبے ہیں جبکہ اپوزیشن کو سوائے تنقید کے کوئی کام نہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کارکردگی چاروں صوبوں کے وزیراعلیٰ سے بہتر ہے میاں شہبا زشریف نے حقیقی خادم اعلیٰ ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے مزید کہا کہ جہلم کے عوام سے میاں برادرن کو خصوصی محبت ہے جہلم کے لیے بالخصوص میرے حلقہ پی پی 26میں نوگراں کے مقام پر نالہ گہان پر پل سنگھوئی میں گرلز ڈگری کالج اور پنڈدادنخان رود تا روہتاس روڈ بائی پاس کے منصوبے اس علاقہ میں ترقی کے لیے بہت اہم ثابت ہوں گے، اور اس علاقہ کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ جہلم میں بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن حسب روایت چاروں تحصیلوں سے کلین سویپ کرے گی،

 

The post مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور پنجاب میں میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہے،ایم پی اے چوہدری لال حسین appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles