Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسرائیلی فوج کی بدمعاشی ایک بار پھر عروج پر آگئی،عبدالغفار منصور

جہلم(وسیم تبریز) جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسؤل عبد الغفار منصور نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی بدمعاشی ایک بر پھر عروج پر آگئی اور نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کردیا ،یہ واقعہ فلسطین میں اس وقت پیش آیا جب اپنے حق میں احتجاج کررہے تھے،جس سے 5فلسطینی شہری شہید ہوگئے ،کیا اب عالمی برادری کو اس کا پتہ نہیں یا فلسطینوں کا خون بہت سستا ہے ،خود کو مہذب معاشرے کا فرد کہنے والے اس جانب توجہ کیوں نہیں دیتے ،یہ ایک سلسلہ ہے یہود و ہنود کا جو باری باری چلتا ہے،ادھر بھارت نے ہندوستان میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ،اور ادھر یہودیوں نے مسلمانوں پر آئے روز ظلم و ستم کے نئے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ،ایک کی ماں ماتا گائے اور دوسرے کا باپ بچھڑا ہے ،یہ جانوروں کے بچاری انسان کی قدروقیمت نہیں جانتے ،اوران سے کسی قسم کی نیکی کی توقع رکھنا فضول ہے ،بھارت اور اسرائیل مسلمانوں پر ظلم ایک ہی طریقے سے کر رہا اور وہ نہتے شہریوں کو شہید کرنا ،عالم کفر کو اس وقت اگر کہیں بھی گہنگار نظر آرہے ہیں تو وہ مسلمان ہیں ،اور دنیا میں اس وقت ظلم کی چکی پسنے سب سے زیادہ قوم مسلمان ہیں ،اور یہی حال ان مسلمانوں کا بھی ہے جو ظلم کے ہاتھوں اپنا گھر بار ، کاروبار چھوڑ کر کے دوسرے ملکوں میں ہجرت کر گئے اور کچھ کر رہے ہیں ،اس وقت اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں دوسرے ملکوں پناہ گزینوں کی تعداد میں سب سے زیادہ مسلمان ہیں یہ ہماری آپس کی نااتفاقیوں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات سے دوری کا نتیجہ ہے ،ہم اپنے اصل مقصد سے ہٹ کر دنیا میں کھو گئے اور کفار ہم پر غالب آگئے ،آج بھی ہم منہج نبوی ﷺ پر چلیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہی عالم کفر ہمارے قدموں تلے ہو

 

The post اسرائیلی فوج کی بدمعاشی ایک بار پھر عروج پر آگئی،عبدالغفار منصور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles