جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم کی سرزمین کا عظیم سپوت آئمہ لادیاں سے تعلق رکھنے والے محمد نواز کو کویت میں تین اہم ترین ایوارڈز سے نوازا گیا،محمد نواز کویت میں آئل فیلڈ کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور ان کا تعلق جہلم کے نواحی گاؤں آئمہ لادیاں سے ہے ،انہیں بہترین کارکردگی پر کویت میں تین مختلف ایوارڈ دیے گئے جن میں بیسٹ ایمپلائر ایوارڈ 2015,16ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی گروپ،بیسٹ آئیڈیا ایوارڈ2016 اوربیسٹ کنٹیبیوشن ٹیم ورک 2015,16 شامل ہیں اور محمد نواز کویت میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور وطن کا نام روشن کررہے ہیں انہیں ان کی خدمات کے اعزاز میں تین اہم اعزازات دیے گئے۔یاد رہے محمد نوا ز سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں کویت میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کے صدر کی حیثیت سے بے روزگار پاکستانیوں کی حتی الامکان مدد کرتے ہیں۔
The post جہلم کی سرزمین کے عظیم سپوت کو کویت میں تین اہم ترین ایوارڈز سے نوازا گیا appeared first on جہلم جیو.