Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم معروف پنجاب بیکر ز اینڈ سویٹس پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ

$
0
0
جہلم(رانا نوید الحسن)جہلم معروف پنجاب بیکر ز اینڈ سویٹس پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ،زائد المعیاد اور مضر صحت اشیاء کی موجودگی ،مالک کے خلاف مقدمہ درج،اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول نقوی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف اور سید رضا سینٹری پٹرولنگ نے اچانک پنجاب بیکرز اینڈ سویٹس ریلوے روڈ کا دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول کی سربراہی میں ڈاکٹر محمد اشرف ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم اور سید رضا سینٹری پٹرولنگ کے ہمراہ پنجاب بیکرز اور سویٹس واقع ریلوے روڈ پر اچانک چھاپہ مارا اور معائنہ کے دوران اشیاء خورد و نوش اور وٹنریری اشیاء کا معائنہ کیا اشیاء پر تاریخ تیاری اور ایکسپائر درج نہ تھی اوپر والی منزل پر گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی تھی ،بڑے بڑے چوہے موجود تھے۔اشیاء تیار کرنے والی مشینری اور برتن گندی حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ڈرنک کافی تعدا د میں ایکسپائر پائے گئے ایسے اشیاء کھانے سے عوام میں فوڈ پوائزنگ اور دیگر موذی امراض پھیل کا خطرہ تھا،جس پر کاروائی کرتے ہوئے پنجاب بیکری اینڈ سویٹس کے مالک نوید طالب ولد طالب حسین اور محمد مقصود ولد شبیر محمد مینجر کے خلاف زیر دفعہ پیور فوڈز آرڈیننس 1960،ترمیمی پیور فوڈ ز آرڈنینس 2015سیکشن بی 23،سی 23،ڈی 23، مقدمہ درج کر لیا۔

 

The post جہلم معروف پنجاب بیکر ز اینڈ سویٹس پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles