Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم اور لندن کی ایگزیکٹو باڈی کا بذریعہ ویڈیو لنک مشترکہ اجلاس،

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم اور لندن کی ایگزیکٹو باڈی کا بذریعہ ویڈیو لنک مشترکہ اجلاس،جس میں بلڈنگ کی توسیع زمین کی خریداری ،ڈائیلاسز مشینوں کی تعداد میں اضافہ اور مسجد کے مینار کی تعمیر کی منظوری دی گی ،تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین مرزا عبدالرشید (برطانیہ) اور رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے عہدیداران کی مشترکہ میٹنگ بذریعہ ویڈیو لنک ہوئی اجلاس میں بانی چیئرمین مرزا عبدالرشید،ڈاکٹر احسن رشید اور جہلم سے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین طارق مغل ،صدر چوہدری محمد صابر ،چوہدری اعجاز احمد ایڈمنسٹریٹر ،اشتیاق پال انفارمیشن سیکرٹری نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رحمت ویلفیئر کڈنی کیئر کی بلڈنگ کی توسیع کے علاوہ دو کنال مزید جگہ کی خریداری ڈائیلاسز مشینوں کی تعداد آٹھ سے پندرہ کرنے کی منظوری کے علاوہ کڈنی کیئر سنٹر مسجد کے مینار کے تعمیر کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر بانی چیئرمین مرزا عبدالرشید نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے اور ڈائیلاسز مشینوں کی کمی کی وجہ سے کم مریضوں کو سہولت میسر ہو رہی تھی اب سات مزید نئی مشینیں لگا کر مریضوں کی پریشانی کو کم کرنا ہے۔تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں ہم اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

 

The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم اور لندن کی ایگزیکٹو باڈی کا بذریعہ ویڈیو لنک مشترکہ اجلاس، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles